کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
انہوں نے کہا کہ وائس آف امریکہ کا بنیادی مقصد مختلف ملکوں کے لوگوں کو امریکہ اور امریکی شہریوں کے طرزِ زندگی سے متعلق متعلق درست اور بروقت خبریں اور معلومات پہنچانا ہے
وائس آف امریکہ کی ڈائریکٹر اماندا بینیٹ نے کہا ہے کہ وی او اے حکومتی ادارہ ہونے کے باوجود مکمل طور پر آزاد ہے اور امریکی حکومت ادارے کی پالیسی اور کوریج سے متعلق معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتی۔
وائس آف امریکہ کی اردو سروس کے سربراہ فیض رحمن کے ساتھ پروگرام 'کیفے ڈی سی' میں گفتگو کرتے ہوئے مس بینیٹ نے کہا کہ وی او اے امریکہ میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو بیک وقت 45 زبانوں میں نشریات پیش کر رہا ہے جو ہر روز دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی تعلیم اور معلومات میں اضافے کا ذریعہ بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائس آف امریکہ کا بنیادی مقصد مختلف ملکوں کے لوگوں کو امریکہ اور امریکی شہریوں کے طرزِ زندگی سے متعلق متعلق درست اور بروقت خبریں اور معلومات پہنچانا ہے اور یہ ادارہ اپنی اس ذمہ داری کو گزشتہ کئی دہائیوں سے بخوبی انجام دے رہا ہے۔
0px;">اماندا بینیٹ چھ کتابوں کی مصنفہ ہیں اور انہیں ان کی تحقیقی صحافت پر پلٹزر پرائز جیسا معتبر اعزاز بھی مل چکا ہے۔ انہوں نے رواں سال اپریل میں وائس آف امریکہ کی ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں ۔ اس سے قبل وہ معروف امریکی روزنامے 'وال اسٹریٹ جنرل' اور 'فلاڈیلفیا انکوائرر' کی مدیرہ اور بین الاقوامی نشریاتی ادارے 'بلوم برگ' کی ایگزیکٹو ایڈیٹر رہ چکی ہیں۔
اپنی نئی ذمہ داریوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اماندا بینیٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی نجی شعبے میں صحافت کی ہے اور وائس آف امریکہ آنے سے قبل انہیں یہ فکر لاحق تھے کہ آیا کسی حکومتی ادارے میں آزادانہ صحافت ممکن ہوسکے گی یا نہیں۔
ان کے بقول انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے سے قبل وائس آف امریکہ کے کئی سابق سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور ان تمام کا یہ کہنا تھا کہ انہیں کبھی بھی کسی موضوع یا خبر پر حکومت کی جانب سے کسی دباؤ یا ایڈوائس کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
پروگرام کے میزبان فیض رحمن کے ایک سوال پر اماندا بینیٹ کا کہنا تھا کہ وائس آف امریکہ دنیا کے کئی ملکوں کے لوگوں کے لیے درست خبر کے حصول کا واحد معتبر اور موثر ذریعہ ہے اوروی او اے سے منسلک صحافی تحقیقی صحافت کے شعبے میں بھی کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی اکثریت امریکہ اور وہاں کے طرزِ زندگی کے متعلق جاننا چاہتی ہے اور ان کی اس ضرورت کو پورا کرنے میں وائس آف امریکہ کی اردو سروس کا اہم کردار ہے جو اپنی پروگرامنگ کے ذریعے ان تک امریکہ کی درست تصویر پہنچا رہی ہے۔